0
Sunday 27 Sep 2020 13:05

گلگت بلتستان کشمیر کاز سے جڑا ہے، شہباز شریف

گلگت بلتستان کشمیر کاز سے جڑا ہے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کہتے ہیں کہ گلگت بلتستان حساس قومی معاملہ ہے، جو کشمیر کاز سے جڑا ہے۔ لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اس معاملے کو اپنی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کے عمل میں رکاوٹ نہ بنے، حکومتی رویّئے کو دیکھتے ہوئے کسی قسم کا تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ گلگت بلتستان کے انتخابی امور میں مداخلت کریں۔
خبر کا کوڈ : 888710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش