0
Tuesday 29 Sep 2020 00:24

امریکی عدالت نے ٹرمپ کا حکم معطل کرکے ٹک ٹاک سروس بحال کردی

امریکی عدالت نے ٹرمپ کا حکم معطل کرکے ٹک ٹاک سروس بحال کردی
اسلام ٹائمز۔ امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی کے حکم کو معطل کردیا ہے جس کے بعد ملک میں ٹک ٹاک کی سروس جاری رہے گی۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ فیصلہ واشنگٹن کے ضلع کولمبیا کی وفاقی عدالت نے ٹک ٹاک کے مالک بائٹ ڈانس کی جانب سے صدر ٹرمپ کے ایپ پر پابندی کے حکم کیخلاف دائر درخواست کی سماعت پر سنایا۔ وفاقی عدالت کے جج کارل نکولس نے اپنے ابتدائی حکم میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹک ٹاک ویڈیو ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے پر پابندی کو معطل کردیا ہے اور ٹک ٹاک ایپ کو ملک میں فی الحال دستیاب رکھنے کی اجازت دے دیدی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اہم امریکی شخصیات کی چین کے لیے جاسوسی کا الزام عائد کرتے ہوئے ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا اور اسی الزام پر گزشتہ ماہ اگست میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا ایگزیکیوٹیو آرڈر جاری کیا تھا۔ دوسری جانب ٹک ٹاک انتظامیہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ ایپ پر پابندی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ٹک ٹاک پر صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے اور چینی حکومت کا اس پر کوئی اختیار نہیں۔
خبر کا کوڈ : 889029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش