1
Tuesday 29 Sep 2020 02:44

سعودی جیلوں میں قید فلسطینی مزاحمتی محاذ کے حامیوں کیخلاف جاری مقدمات ازسرنو شروع کرنیکا فیصلہ

سعودی جیلوں میں قید فلسطینی مزاحمتی محاذ کے حامیوں کیخلاف جاری مقدمات ازسرنو شروع کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ریاض میں واقع سعودی شاہی حکومت کی فوجداری عدالت نے اپنی جیلوں میں قید فلسطینی مزاحمتی محاذ کے 60 سے زائد حامیوں پر "فلسطینی مزاحمتی محاذ کی حمایت" کے الزام میں جاری مقدمے کو ازسرنو شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عرب ای مجلے قدس پریس کے مطابق اس حوالے سے آگاہ ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عدالت میں پیش کئے گئے ان میں سے 6 افراد نے اپنے اوپر عائد "دہشتگرد تنظیم کے ساتھ رابطے اور اس کی مالی اعانت" کا الزام یکسر مسترد کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ بالا افراد میں سے 6 کے خلاف جاری مقدمے کی سماعت کا یہ دوسرا جلسہ تھا جبکہ زیادہ تر امکان کے مطابق انہی افراد کے خلاف مقدمے کا تیسرا سیشن 4 نومبر کے روز منعقد کیا جائے گا جبکہ انہی میں سے دوسرے 3 یا 4 افراد کو 13 اکتوبر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ سعودی عرب میں مقیم اردن، مصر و فلسطین کے 60 سے زائد شہریوں پر سعودی شاہی حکومت کی جانب سے ڈیڑھ سال قبل فلسطینی مزاحمتی محاذ کے ساتھ رابطے اور اعانت کا الزام عائد کیا گیا تھا جبکہ انہیں چند ماہ قبل ہی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی شاہی عدالت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ گرفتار شدہ تمام افراد کو کُل 14 عدالتی جلسوں کے اندر پیش کر کے سزائیں سنا دی جائیں جبکہ ہر جلسے میں 3 تا 6 افراد کو شاہی عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ فلسطینی مزاحمتی محاذ کے ان حامیوں، جن میں سعودی عرب کے لئے فلسطینی مزاحمتی تحریک "حماس" کے معمر سفیر محمد الخضری بھی شامل ہیں، کو گذشتہ ڈیڑھ سال سے سعودی جیلوں میں قید رکھا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں حماس و مصر سمیت دنیا بھر کی ممتاز شخصیات کی جانب سے اُنہیں رہا کئے جانے کی تمام درخواستیں نظر انداز کی جا چکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 889038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش