0
Tuesday 29 Sep 2020 15:11

اگر لیڈر شپ کے بغیر کوئی تحریک ہوگی تو وہ خطرناک ہوگی، یوسف گیلانی

اگر لیڈر شپ کے بغیر کوئی تحریک ہوگی تو وہ خطرناک ہوگی، یوسف گیلانی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے بعد سیاسی تبدیلی ہو گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سے ڈرنے والے نہیں ہیں، میری باری پہلے ہی آچکی ہے، گرفتاریاں ہمارے لیے معنی نہیں رکھتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی چھوڑنے کا معاملہ آیا تو فیصلہ تمام جماعتوں کا ہوگا، اگر لیڈر شپ کے بغیر کوئی تحریک ہوگی تو وہ خطرناک ہوگی۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ ہمارا آخری آپشن استعفے دینا ہوگا، اگر ہماری قربانی سے ملک بہتر ہوسکتا ہے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہے حکومت کا معیار کیا ہے، اگر حکومت سے منشور پر عمل درآمد ہوتا ہے تو عوام مطمئن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھے، ہم نے بلوچستان سمیت ہر جگہ سے سیاسی مقدمات ختم کیے۔ سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ساتھ لے کر ملک کو آگے چلانا چاہتے تھے، ہم نے 1973 کے آئین کو بحال کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز  نیب نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا تھا۔ آج احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 13 اکتوبر تک شہبازشریف کا جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 889128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش