0
Tuesday 29 Sep 2020 21:30

بھارت میں کورونا کے 70589 نئے کیسز، متاثرین کی مجموعی تعداد 6145292

بھارت میں کورونا کے 70589 نئے کیسز، متاثرین کی مجموعی تعداد 6145292
اسلام ٹائمز۔ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84 ہزار سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دی، جس سے صحتمند ہونے والوں کی تعداد 51 لاکھ کے پار پہنچ گئی اور اس دوران وائرس کے تقریباً 70 ہزار نئے کیسوں کے مقابلہ میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز میں تقریباً 15ہزار کی کمی آئی۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے منگل کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84877 مریض صحتمند ہوئے جس سے کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5102398 ہوگئی ہے۔ جان لیوا کورونا کے 70589 نئے کیسز کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6145292 ہوگئی ہے اور اس کے مقابلے میں فعال کیسوں کی تعداد میں 15064 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب یہ تعداد 947576 ہے۔
خبر کا کوڈ : 889189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش