0
Thursday 1 Oct 2020 21:11

بھارت، کورونا متاثرین میں 86821 کا اضافہ، مجموعی تعداد 6312585

بھارت، کورونا متاثرین میں 86821 کا اضافہ، مجموعی تعداد 6312585
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں دو دن تک کورونا کی وباء کو مات دینے والوں کی تعداد انفیکشن کے نئے معاملوں سے زیادہ رہنے کے بعد پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 86821 نئے معاملے سامنے آئے، جس سے فعال معاملوں میں 264 کا اضافہ ہوا۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 6312585 پر پہنچ گئی ہے۔ اس دوران 85376 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی اب تک کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 5273202 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 889600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش