1
Thursday 1 Oct 2020 22:37

فلسطینی حمایت پر مبنی آنجہانی امیر کی وراثت کیساتھ وفادار رہینگے، نواف الاحمد

فلسطینی حمایت پر مبنی آنجہانی امیر کی وراثت کیساتھ وفادار رہینگے، نواف الاحمد
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیکرٹری سیاسیات اسمعیل ہنیہ نے کویت کے نئے امیر نواف الاحمد الجابر الصباح کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں مرحوم کویتی امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔ فلسطینی اخبار قدس پریس کے مطابق اسمعیل ہنیہ نے اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں نواف الاحمد الجابر الصباح کو مسئلۂ فلسطین کی حمایت پر مبنی مرحوم شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے موقف کی یاددہانی بھی کروائی جس کے جواب میں امیر کویت نے کہا کہ کویت امتِ مسلمہ کے اہم مسائل، خصوصا مسئلۂ فلسطین کے ساتھ وفادار ہے۔

کویت کے نئے امیر نے حماس کے سیکرٹری سیاسیات کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی کہ ہم فلسطینی حمایت پر مبنی مرحوم امیر کے موقف کے ساتھ وفادار رہیں گے۔ واضح رہے کہ کویت کے سابق امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح منگل کے روز 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جبکہ اب ان کے 83 سالہ چھوٹے بھائی نواف الاحمد الجابر الصباح کو کویت کا نیا امیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایک امریکی اخبار وال اسٹریٹ جورنل نے اپنی رپورٹ میں پیشینگوئی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امیر صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال کے بعد اب کویت بھی (غاصب صیہونی رژیم) اسرائیل کے ساتھ دوستی پر مبنی امریکی دباؤ کا شکار ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 889634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش