0
Saturday 3 Oct 2020 10:56

سردار عثمان بزدار کی پنجاب کے انتظامی امور پر وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ

سردار عثمان بزدار کی پنجاب کے انتظامی امور پر وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں متعدد اہم معاملات زیر غور آئے۔ وزیراعظم عمران خان سے عثمان بزدار نے اسلام آباد میں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کے حالات اور ترقیاتی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کو جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کے انتظامی امور پر وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن کے احتجاج کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کو پنجاب میں احتجاج پر مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بھی ملاقات کی جس میں ترقیاتی منصوبوں بالخصوص سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 889867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش