0
Saturday 3 Oct 2020 16:29

شوپیاں فرضی انکاؤنٹر، قبر کشائی کے بعد مہلوکین کی لاشیں لواحقین کے حوالے

شوپیاں فرضی انکاؤنٹر، قبر کشائی کے بعد مہلوکین کی لاشیں لواحقین کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے راجوری ضلع سے تعلق رکھنے والے اُن تین مزدوروں کی لاشیں ہفتہ کی صبح قبر کشائی کے بعد لواحقین کے سپرد کی گئیں جنہیں قابض فورسز نے جنوبی ضلع شوپیان کے امشی پورہ علاقے میں ماہ جولائی کے دوران مبینہ فرضی انکاؤنٹر میں شہید کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق قبر کشائی کا عمل صبح چھ بجے شیری بارہمولہ میں شروع ہوا جہاں اُنہیں دفن کیا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ رواں برس کے 18 جولائی کو قابض فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اُنہوں نے امشی پورہ شوپیان میں ایک معرکہ آرائی کے دوران تین عسکری پسندوں کو جاں بحق کیا، تاہم تینوں کی لاشوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد راجوری ضلع کے تین گھرانوں نے دعویٰ کیا کہ مہلوکین جنگجو نہیں بلکہ اُن کے افراد خانہ ہیں جو مزدوروی کی غرض سے شوپیان گئے ہوئے تھے۔

انہوں نے تینوں کی شناخت امتیاز احمد، ابرار احمد اور محمد ابرار کے طور کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تینوں کو قابض فورسز نے فرضی معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق کیا ہے۔ اس الزام کے بعد قابض فوج نے الگ الگ اس معرکہ آرائی کی تحقیقات شروع کی جس کے دوران یہ بات سامنے آگئی کہ تینوں کا تعلق راجوری سے ہی تھا اور تینوں کے ڈی این اے نمونے اُن کے والدین کے ڈی این اے نمونوں سے میل کھا گئے۔ بعد ازآں متعلقہ گھرانوں کی طرف سے لاشوں کا مطالبہ کیا گیا جس کے بعد آج سبھی قانونی لوازمات پوری کرنے کے بعد کم و بیش ہلاکت کے 70 روز بعد قبر کشائی کے ذریعے لاشیں نکال کر لواحقین کے سپرد کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 889886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش