0
Monday 5 Oct 2020 00:32

بھارتی نیوی کا گلائیڈر گر کر تباہ، 2 آفیسرز ہلاک

بھارتی نیوی کا گلائیڈر گر کر تباہ، 2 آفیسرز ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بھارتی بحریہ کے زیر استعمال گلائیڈر (بغیر انجن والا چھوٹا طیارہ) تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو آفیسرز ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کا بندرگاہی شہر کوچی میں میں گرودا سے پرواز بھرنے والا بغیر انجن کا چھوٹا اور وزن میں ہلکا طیارہ (گرائیڈر) ہچکولے کھاتے ہوئے تھوپنمپادے کے مقام پر گر کر تباہ ہوگیا۔ گرائیڈر میں دو آفیسرز سوار تھے جو حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

بھارتی بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرائیڈر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا لیکن اُڑان بھرنے کے فوری بعد گر کر تباہ ہوگیا، جس کے باعث اترکھنڈ سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ لیفٹیننٹ راجیو جھا اور بہار سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ پیٹی آفیسر سنیل کمار ہلاک ہوگئے۔

دونوں آفیسرز کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ بھارتی بحریہ کے سدرن نیول کمانڈر نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل ریاست کرناٹک میں بھی تربیتی گرائیڈر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں ایک آفیسر ہلاک ہو گیا تھا جب کہ ٹرینر کو شدید زخمی کو حالت میں سمندر سے نکالا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 890153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش