0
Monday 5 Oct 2020 22:08

فلسطینی شہری کیجانب سے قابض صیہونی فوجیوں پر چاقو سے حملہ

فلسطینی شہری کیجانب سے قابض صیہونی فوجیوں پر چاقو سے حملہ
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ایک اخبار نے اطلاع دی ہے کہ ایک فلسطینی شہری کی جانب سے چاقو کے ذریعے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا گیا ہے۔ صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق فلسطینی شہر الخلیل کے "قریہ اربع" نامی علاقے کے اندر ایک فلسطینی شہری نے ایک اسرائیلی فوجی اور ایک اسرائیلی پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کر دیا جس کے جواب میں فلسطینی حملہ آور کو فائرنگ کر کے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی اہلکاروں کو اس حملے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں کی جانب سے حملے کے شبہ میں عام فلسطینی شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں جبکہ 1 ماہ قبل بھی غاصب صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کر دینے کے بعد دعوی کیا تھا کہ وہ صیہونی فوجیوں پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 890308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش