0
Sunday 11 Oct 2020 17:54

کراچی سرکلر ریلوے کا خوب صورت انجن اور بوگی کا ماڈل تیار ہوگیا

کراچی سرکلر ریلوے کا خوب صورت انجن اور بوگی کا ماڈل تیار ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کا خوب صورت انجن اور بوگی کا ماڈل تیار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے کے لئے انجن اور بوگیوں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، انجن اور بوگی ماڈل تیار ہوگئے۔ کے سی آر کے انجن کو نئی کلر اسکیم کے تحت خوب صورت بنایا گیا ہے، انجن اور بوگیوں کی تیاری کیرج فیکٹری میں کی جا رہی ہے، مقامی سطح پر تیاری سے زر مبادلہ کی بچت ہوگی۔



ادھر کراچی سرکلر ریلوے کا ٹریک اور اسٹیشنز تاحال تباہ حالی کا شکار ہیں، ریلوے ٹریک اور اسٹیشنز کی بحالی کے لئے ابھی تک کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا ہے۔ سرکلر ریلوے کے انجن اور بوگی پر سفید اور سبز، نیلی اور لال رنگ کی پٹیاں بنائی گئی ہیں، ریلوے کی پرانی بوگیوں کو جدید طریقے سے ری کنڈیشند کیا جا رہا ہے، بوگیوں میں نرم اور آرام دہ نشستیں اور ایل ای ڈی بھی لگائی جائیں گی۔



بوگی کی نشستوں کے درمیان ٹرے لانے والوں اور کھڑے ہونے والے مسافروں کے پکڑنے کے لئے ہینڈل بھی لگائے گئے ہیں، ہر بوگی میں اسٹیشنز کے نام ڈسپلے کئے گئے اور اناؤنسمنٹ کے لئے اسپیکر بھی لگائے گئے ہیں۔ بوگی میں مسافروں کے بیٹھنے کے لئے زیادہ نشستیں رکھی گئی ہیں، یہ بوگی نان اے سی ہوگی، اس میں موبائل چارجنگ پلگ، پنکھے اور باتھ روم بھی بنائے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ یہ بوگیاں کیرج فیکٹری اسلام آباد میں تیار کی جا رہی ہیں، نئی بوگی اور انجن کو جلد کراچی ڈسپلے کے لئے لایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 891466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش