0
Sunday 11 Oct 2020 23:58

غیر اخلاقی مواد ہٹانے پر ٹک ٹاک بحال کر دینگے، امین الحق

غیر اخلاقی مواد ہٹانے پر ٹک ٹاک بحال کر دینگے، امین الحق
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی مستقل نہیں عارضی لگائی گئی ہے، تاہم غیر اخلاقی، نفرت انگیز اور ریاست مخالف چیزیں ہٹانے پر بحال کر دیا جائے گا۔ انٹیلیکچوئل پراپرٹی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیراہتمام فرسٹ انٹیلیکچول پراپرٹی ایکسی لینس ایوارڈ 2020ء کے حوالے سے تقریب میں وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ یہ ایک تاریخ ساز موقع ہے، ملک میں سائبر سکیورٹی کے حوالے سے اچھے اقدامات ہو رہے ہیں، قبضہ، آئی پی اور چیمبر آف کامرس کے ساتھ آئی ٹی کی وزارت کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آگاہی کے لیے جامعات اور تعلیمی اداروں میں جانا ہوگا، طالبعلموں کو بتانا ہوگا کہ اصل میں پائریسی سے کیسے بچا جائے اور اس کو کیسے روکا جائے، ٹریبونل بنانے اور قانون سازی کے لیے ہم آپ کے ساتھ ہیں، شہداد کوٹ میں 55 کروڑ روپے کا ٹینڈر پاس کیا، شہداد کوٹ میں بھی آئی ٹی کے حوالے سے کام جاری ہے، سکھر، گھوٹکی سمیت بلوچستان کے دیگر شہروں میں بھی ٹیکنالوجی فراہم کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 891499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش