0
Monday 12 Oct 2020 19:33

لاہور، رائیونڈ اجتماع میں آنیوالے تبلیغیوں کیلئے شناختی کارڈ کی شرط لازم قرار

لاہور، رائیونڈ اجتماع میں آنیوالے تبلیغیوں کیلئے شناختی کارڈ کی شرط لازم قرار
اسلام ٹائمز۔ تبلیغی جماعت کی مجلس عاملہ نے رائیونڈ میں ہونیوالے سالانہ تبلیغی اجتماع کے حوالے سے ایس او پیز اور شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ امسال اجتماع دو کی بجائے صرف ایک مرحلے میں ہوگا جس میں صرف 50 ہزار افراد کو ہی شرکت کی اجازت ہوگی۔ تبلیغی اجتماع چھ، سات اور آٹھ نومبر کو منعقد ہوگا جس کے شرکاء کیلئے ایس او پیز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ملک بھر میں تبلیغی امراء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تعداد سے زائد افراد کو اجتماع میں نہ لائیں۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ کراچی سے 96 سو، پشاور سے بھی 96 سو، لاہور سے 6 ہزار، ملتان سے بھی 6 ہزار افراد اجتماع میں شرکت کریں گے۔ سوات اور ڈیرہ غازی خان سے بھی چھ چھ ہزار افراد کو اجتماع میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔

فیصل آباد سے 48 سو جبکہ بلوچستان سے 6 ہزار افراد کو اجتماع میں شریک ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تبلیغی جماعت کی مجلس عاملہ نے امسال اجتماع میں شرکت کیلئے شناختی کارڈ لازمی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔ ایس او پیز کے مطابق بغیر ماسک اجتماع میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی، اجتماع گاہ کی چاردیواری کے اندر ہی شرکاء کی تمام ضروریات کا اہتمام کیا جائے گا۔ ایک بار پنڈال میں داخل ہونیوالا آخری روز دعا کے بعد ہی باہر نکل سکے گا۔ اجتماع گاہ میں دو بستروں کے درمیان ایک بستر کا فاصلہ ہوگا۔ خطابات کے دوران بھی شرکائے اجتماع کو فاصلے سے بٹھایا جائے گا جبکہ امسال بیرون ملک سے کسی کو بھی اجتماع میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 891645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش