0
Thursday 15 Oct 2020 15:24

سندھ حکومت نے جزیروں کیلئے کوئی این او سی نہیں دیا، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ حکومت نے جزیروں کیلئے کوئی این او سی نہیں دیا، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے جزیروں کے لئے کوئی بھی این او سی جاری نہیں کیا ہے۔ جکھرانی ہاؤس جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے جو لیٹر ٹویٹ کیا تھا وہ این او سی نہیں تھا، جزائر پر قبضہ سندھ حکومت نے مسترد کردیا ہے، لوکل افراد کا حق ہے، ہم نے کہا ڈولپمینٹ پلان بنایا جائے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ایک مہینے تک صدارتی آرڈیننس  کو چھپائے رکھا، جب ہم نے دیکھا کہ یہ آرڈیننس بدنیتی پہ مبنی ہے تو ہم نے سندھ کابینہ سے اس آرڈیننس کو مسترد کردیا، بارہ سال سے ہم اقتدار میں ہیں اور ہم ہر چیز پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے، سال 2006ء اور 2007ء میں جو حالات تھے اب وہ نہیں ہیں، ہم نے دیہاتوں میں پہلے امن کرایا پھر دہشت گردوں اور شرپسندوں کے خاتمے کے لئے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ اس وقت متحدہ ہے اور 18 تاریخ کے کراچی جلسے میں یہ ثابت ہوجائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب کراچی میں امن ہے جو سندھ حکومت کی کوششوں سے آیا ہے، پہلے لوگ کراچی سے جیکب آباد تک کانوائیز میں آتے تھے اب بہتر صورتحال ہے۔
خبر کا کوڈ : 892203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش