0
Saturday 17 Oct 2020 19:00

مقبوضہ کشمیر، انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام مجالس عزاء

مقبوضہ کشمیر، انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام مجالس عزاء
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام وادی کشمیر کے طول و عرض میں مختلف مقامات پر مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ ان مجالس کے دوران کورونا کے پیش نظر تمام احتیاتی تدابیر کو بروئے کار لایا گیا۔ جن مقامات پر مجالس کا انعقاد ہوا ان میں مرکزی امام باڑہ بڈگام، قدیمی امام باڑہ حسن آباد، امام باڑہ گلشن آباد بٹہ کدل سرینگر، یال پٹن، گامدو سوناواری، نوگام اور اڈینہ وغیرہ شامل ہیں۔ تنظیم کے صدر آغا سید حسن الموسوی نے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے پیغمبر اکرم (ص) اور آپ کے نواسے حضرت امام حسن مجتبیٰ (ع)  کی سیرت طیبہ کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام (ع) نے اسلام اور امت کی فلاح و سلامتی کے لئے وہ اقدام کئے جس کا تقاضا اس وقت کے حالات و واقعات کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 892509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش