0
Sunday 18 Oct 2020 18:43

مریم کی مزار قائد پر حاضری، کیپٹن (ر) صفدر نے سیاسی نعرے لگوا دیئے

مریم کی مزار قائد پر حاضری، کیپٹن (ر) صفدر نے سیاسی نعرے لگوا دیئے
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی رہنماء مریم نواز مزار قائد پر حاضری دینے پہنچیں تو ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے مزار کے تقدس کو پامال کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم جلسے میں شرکت سے قبل مریم نواز نے مزار قائد پر حاضری دی۔ اس موقع پر نون لیگ کارکنان اور کیپٹن (ر) صفدر نے مزار کے تقدس کو بھی پامال کر دیا۔ ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر نے مزار کے احاطے میں سیاسی نعرے لگواتے رہے۔

علاوہ ازیں مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم عوامی جذبات کی ترجمانی کر رہی ہے، حکومت گوجرنوالہ جلسے سے ہل چکی ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں مگر صرف عوام کی تکلیفیں دیکھ کر گھبراتے ہیں، عوام کو فاقے کرتا دیکھ کر ہمارے دل گھبرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنی ترجیحات بدلنا ہوں گی، ہماری تحریک ووٹ کو عزت دلانے تک جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 892736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش