0
Monday 19 Oct 2020 08:59

مزار قائد کی بےحرمتی، کیپٹن صفدر کراچی کے ہوٹل سے گرفتار، مریم پر بھی مقدمہ

مزار قائد کی بےحرمتی، کیپٹن صفدر کراچی کے ہوٹل سے گرفتار، مریم پر بھی مقدمہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن رئٹائرڈ صفدر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے نجی ہوٹل کے کمرے سے گرفتار کیا گیا۔ کیپٹن صفدر کو مزار قائد تقدس پامالی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑ کر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتارکیا جبکہ میں کراچی کے ایک ہوٹل میں قیام کر رہی تھی۔ آج صبح مزار قائد تقدس پامالی کا مقدمہ مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ شہری وقاص کی مدعیت میں بریگیڈ تھانے میں درج کیا گیا۔ دوسری جانب کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں نے غلط کوئی کام نہیں کیا۔ مزار قائد پرصرف مادر ملت اور ووٹ کو عزت دو کو نعرہ لگایا۔
خبر کا کوڈ : 892800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش