0
Thursday 4 Aug 2011 04:56

مسلم لیگ ن کی یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی کی عدم دستیابی پر وفاقی حکومت پر تنقید

مسلم لیگ ن کی یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی کی عدم دستیابی پر وفاقی حکومت پر تنقید
لاہور:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن نے پنجاب حکومت کے تحت قائم رمضان بازاروں کی تعریف اور یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی کی عدم دستیابی پر وفاقی حکومت پر تنقید کرنا شروع کر دی ہے۔ وزیر خزانہ پنجاب کامران مائیکل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی ملتی ہے نہ آٹا۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کو چینی نہیں دھکے مل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے تحت قائم رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ مارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہیں۔ کامران مائیکل نے کہا کہ عوام کو رمضان المبارک میں سستے داموں اشیا کی فراہمی کے لئے وزراء سمیت پوری انتظامی مشینری متحرک ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ بڑھکیں لگانے والے وفاقی حکومت کے اہلکار یوٹیلٹی سٹوروں پر عوام کی حالت زار کے مشاہدے کے لئے دورہ ہی کرلیں۔
خبر کا کوڈ : 89295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش