0
Wednesday 21 Oct 2020 19:22

لاہور، بچوں کا آقائے دو جہاں سے اظہار عقیدت کیلئےشمع بردار جلوس

لاہور، بچوں کا آقائے دو جہاں سے اظہار عقیدت کیلئےشمع بردار جلوس
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے فورم ایگرز کے زیر اہتمام ننھے بچوں اور بچیوں نے شمعیں ہاتھ میں پکڑ کر استقبال ربیع الاول کا جلوس نکالا، آقائے دو جہاں کیساتھ  اظہار عقیدت و محبت کیلئے بچوں اور بچیوں کی طرف سے نکالے گئے اس منفرد جلوس کا استقبال منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کیا۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری اولادیں سیرت طیبہ عمل پیرا ہو کر ایک صالح اور باعمل مسلمان بنیں تو پھر بچپن میں ہی ان کو اسلام کی زریں تعلیمات اور سرگرمیوں سے جوڑنا ہو گا۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہاکہ خاتم النبینﷺ بچوں کے بھی شفیق آقا تھے۔ آپ بچوں سےبے حد پیار کرتے تھے اور ہمیشہ اس بات کا خیال رکھتے تھے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں کوئی کمی نہ رہ جائے آپ ﷺ حسنین کریمین سے اس حد تک پیار کرتے تھے کہ اپنے سجدوں کو طویل کر لیتے تھے تاکہ ان کے کندھوں پر سوار یہ عظیم بچے کسی راحت سے محروم نہ ہو جائیں۔ انہوں نے بچوں کی طرف سے استقبال ربیع الاول کے جلوس کا اہتمام کرنے پر منہاج القرآن ویمن لیگ (ایگرز) کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ (ایگرز) کی طرف سے بچوں کی تعلیم و تربیت کا ایک شاندار منصوبہ شروع کیا گیا ہے جو قابل تعریف ہے۔
خبر کا کوڈ : 893307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش