0
Thursday 22 Oct 2020 15:41

پرویز خٹک کا 4 ماہ بعد چھوٹے بھائی سے راضی نامہ، جھگڑہ کس بات پر تھا؟

پرویز خٹک کا 4 ماہ بعد چھوٹے بھائی سے راضی نامہ، جھگڑہ کس بات پر تھا؟
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے چار ماہ بعد اپنے چھوٹے بھائی سے راضی نامہ کر لیا۔ راضی نامہ نوشہرہ کے مقامی مشران و تحریک انصاف کے ممبران کی کوششوں سے طے پایا ہے۔ دونوں بھائیوں کے درمیان اختلافات سابق صوبائی وزیر و رکن اسمبلی میاں جمشید الدین کاکاخیل کی کورونا سے وفات کے بعد اسوقت سامنے آئے تھے، جب پرویز خٹک نے ضمنی الیکشن کیلئے حلقہ پی کے 63 کا ٹکٹ جمشید الدین کاکاخیل کے صاحب زادے عمر کاکاخیل کو دینے کا اعلان کیا، لیکن ان کے چھوٹے بھائی و موجودہ صوبائی وزیر لیاقت خٹک نے ان کی مخالفت کر دی۔ کئی مہینوں تک رنجشیں رہنے کے بعد چند دن پہلے اختلافات اسوقت مزید بڑھ گئے، جب نوشہرہ کلاں کے علاقے نواں کلے میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے جلسہ کروانے پر تحریک انصاف کے دو گروپوں میں مسلح تصادم میں ایک شخص جابحق اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

ملزمان فریق کی کھلی حمایت لیاقت خٹک کے صاحبزادے احد خٹک جو کہ تحصیل نوشہرہ کے سابق ناظم بھی رہ چکے ہیں کر رہے تھے، جبکہ مقتول فریق کی حمایت وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کر رہے تھے۔ مقامی مشران کا کہنا ہے کہ بعض لوگ دونوں بھائیوں کے درمیان ناچاقی سے سیاسی فائدہ اُٹھانا چاہ رہے تھے، اس لئے انہوں نے فوری صلح کروانے کی کوششیں تیز کر دی تھیں۔ جرگہ مشران کے مطابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک آج خود چل کر پرویز خٹک کے دفتر آئے، ان سے ملاقات کی اور بغل گیر ہوگئے
خبر کا کوڈ : 893445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش