0
Thursday 22 Oct 2020 19:53

تحریک انصاف کا بلاول کو فوری گلگت بلتستان بدر کرنیکا مطالبہ

تحریک انصاف کا بلاول کو فوری گلگت بلتستان بدر کرنیکا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنمائوں نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ بلاول کو فوری طور پر گلگت بلتستان بدر کریں، ورنہ ہم بھی مرکزی قیادت کو الیکشن مہم کیلئے یہاں بلائیں گے۔ گلگت میں پی ٹی آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری فتح اللہ خان نے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں یہ طے ہوا تھا کہ کسی بھی جماعت کا قومی اسمبلی یا صوبائی اسمبلی کا ممبر یہاں الیکشن کے دنوں نہیں آئے گا۔ لیکن بلاول ہہاں آکر انتخابی مہم چلا رہے ہیں، ہم الیکشن کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلاول کو انتخابی مہم سے فوری طور پر روکا جائے۔ اگر انہیں نہ روکا گیا تو ہم بھی اپنی پارٹی کی مرکزی قیادت کو یہاں بلائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 893481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش