0
Friday 23 Oct 2020 21:34

سابق (ن) لیگی ایم این اے ڈاکٹر ہریش سنگھ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

سابق (ن) لیگی ایم این اے ڈاکٹر ہریش سنگھ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ہریش سنگھ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ آج اسلام آباد میں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات میں ڈاکٹر ہریش سنگھ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی ریاض خان، ایم پی اے سید فخر جہان اور سابق تحصیل ناظم سالار خان بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر ہریش سنگھ نے اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستانی عوام کی آخری امید ہیں، جبکہ وزیراعلٰی محمود خان کی قیادت میں خیبر پختونخوا ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اس موقع پر وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان ہے، ڈاکٹر ہریش سنگھ کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرپٹ مافیا کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے، عمران خان کے سپاہی مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، عوام کو جلد ان تمام عناصر سے تاحیات چھٹکارا دلائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 893665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش