0
Friday 23 Oct 2020 22:57

مستونگ، فورسز کی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

مستونگ، فورسز کی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کا محاصرہ کیا گیا تو دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چار دہشت گرد مارے گئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیاہے، مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس، بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکاخیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم رکن کو گرفتار کیا تھا، سی ٹی ڈی کا حکام کے مطابق ملزم نے دوران حراست سریاب میں قتل، ڈبل روڈ پر بینک ڈکیتی کا بھی اعتراف کیا۔
خبر کا کوڈ : 893677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش