0
Monday 26 Oct 2020 20:18

مقدس ہستیوں پر حملے آزادی اظہار کے زمرے میں نہیں آتے، خرم نواز گنڈاپور

مقدس ہستیوں پر حملے آزادی اظہار کے زمرے میں نہیں آتے، خرم نواز گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ کسی دوسرے مذہب اور مقدس ہستی پر رقیق حملے آزادی اظہار رائے کے زمرے میں نہیں آتے، یہ رویہ بیمار ذہنیت کا عکاس ہے، پیغمبر اسلام کی شان میں توہین آمیز رویہ جمہوری اور بنیادی انسانی اخلاقیات کی نفی ہے، توہین آمیز خاکوں کی اشاعت سے کیا مقاصد حاصل کیے گئے، دنیا میں آباد ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا کون سا جمہوری اخلاقی انسانی رویہ ہے اور اس سے فرانس کے عوام کو کیا فائدہ پہنچے گا۔

خرم نواز گنڈاپور کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میں پورے عالم اسلام نے ہم قدم اور ہم آواز ہو کر امن عالم کیلئے بے مثال جانی مالی قربانیاں دیں، کیا اس کا جواب مسلم امہ کے مذہبی جذبات کی توہین ہے، فرانس کے صدر توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے معاملے کو سنجیدگی سے لیں آئندہ کیلئے یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے اور بین المذاہب رواداری کے ماحول کو خطرے میں نہ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان کی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت و عقیدت دنیا جہان کی ہر چیز یہاں تک کہ اپنی جان اور مال سے بھی بڑھ کر ہے۔
خبر کا کوڈ : 894141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش