0
Tuesday 27 Oct 2020 23:21

ملتان، نبی اکرم(ص) کی توہین کیخلاف جمعیت طلبہ عربیہ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ 

ملتان، نبی اکرم(ص) کی توہین کیخلاف جمعیت طلبہ عربیہ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ 
اسلام ٹائمز۔ جمعیت طلبہ عربیہ ضلع ملتان کے زیراہتمام فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ مدرسہ جامع العلوم کے سامنے معصوم شاہ روڑ پر کیا گیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت امین جمعیت طلبہ عربیہ جنوبی پنجاب واجد اقبال، جماعت اسلامی ضلع ملتان کے امیر ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، منتظم اعلیٰ ضلع محمد عتیق، جامع العلوم کے مہتمم مولانا عبدالرزاق، عمر فاروق عابد نے کی۔ امین جمعیت طلبہ عربیہ جنوبی پنجاب واجد اقبال نے کہا کہ نبی اکرم (ص)کی توہین ناقابل برداشت ہے، امت مسلمہ کو فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہئے، ہم حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔ جماعت اسلامی ضلع ملتان کے امیر ڈاکٹر صفدراقبال ہاشمی نے کہا کہ وزیراعظم کو oic کا اجلاس بلانے کیلئے کوشش کرنی ہوگی، کستاخی رسول کا سلسلہ فرانس سے جاری ہوکر طویل ہونا انتہائی خطرناک ہے، بارہا امت کے جذبات کو مجروح کرنے کی گھناونی کوشش فرانس سے کی گئی، جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔ منتظم ضلع محمد عتیق نے کہا کہ عالمی برادری کو ان جارحانہ اقدامات کا نوٹس لینا ہوگا، اقوام متحدہ کو براہ راست کاروائی کرنا ہوگی، مسلمان حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدار ہوکر نبی (ص)کی ناموس کی حفاظت کرنا ہوگی۔ مظاہرے میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی، شرکاء نے پلے کارڈ، بینرز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے، اختتام پر فرانسیسی صدر کا پتلہ بھی نذر آتش کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 894400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش