0
Wednesday 28 Oct 2020 10:09

بھارتی حکومت کے تازہ اقدام اسرائیلی پالیسی ہے، مولانا ریاض ہمدانی

بھارتی حکومت کے تازہ اقدام اسرائیلی پالیسی ہے، مولانا ریاض ہمدانی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ میرواعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی نے پورے بھارت کے عوام کو جموں و کشمیر میں زمین خریدنے کا اہل بنانے کے بھارتی حکومت کے تازہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ اقدام جموں و کشمیر کے مسلم اکثریتی کردار کو ختم کرنے کی مذموم سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا مسلم اکثریتی کردار روز اول سے ہی بھگوا جماعتوں کی آنکھوں کا کانٹا رہا ہے۔

مولانا ریاض ہمدانی نے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی سیاسی مسئلہ ہے جو ابھی بھی سلامتی کونسل میں حل طلب ہے اور ایسے اقدامات کرکے یہاں کا آبادیاتی تناسب بگاڑنا نہ صرف آئینِ ہند بلکہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر میں اسرائیلی طرز عمل کی پالیسی کو یکسر ختم کرکے جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق فوری طور پر بحال کریں۔ قابل ذکر ہے کہ کشمیر کی تمام دینی جماعتوں نے بھی اراضی قوانین میں تبدیلی کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 894463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش