0
Friday 30 Oct 2020 00:58
تبدیلی سرکار مرغی، انڈے، کٹے اور بھنگ کا ہی وژن رکھتی ہے 

 اپنے لوگوں کو غلام بنانا، غدار کہنا، سیاسی، جمہوری اور انتخابی حق سلب کرنا تباہی ہی تباہی ہے، لیاقت بلوچ 

 اپنے لوگوں کو غلام بنانا، غدار کہنا، سیاسی، جمہوری اور انتخابی حق سلب کرنا تباہی ہی تباہی ہے، لیاقت بلوچ 
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سیکریٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امت کیلئے بڑی آزمائش کا دور ہے، کامیابی کے بھی بڑے امکانات ہیں مگر اس کیلئے امت کو اتحاد اور صبر و استقامت کا ثبوت دینا ہوگا۔ باطل قوتوں کو ناکام اور حق کو غالب کرنے کیلئے وحدت و یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا، اللہ کے احکامات اور رسول (ص)سے محبت و عشق کے ساتھ ان کے فرامین پر دل و جان سے عمل کیا جائے تو آج بھی امت مسلمہ کو اپنا کھویا ہوا مقام اور مرتبہ مل سکتا ہے، خاتم الانبیاء کی ولادت باسعادت کا یہی پیغام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ جامع العلوم میں نومنتخب امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی کی تقریب حلف برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راو محمد ظفر نے بھی خطاب کیا، جبکہ راو ظفر اقبال، میاں منیر احمد بودلہ، مولانا عبدالوحید اختر، ڈاکٹر اشرف علی عتیق، کنور محمد صدیق ودیگر نے شرکت کی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ عمران خان حکومت نے پوری قوم کو مایوس اور پریشان کیا ہے، تبدیلی سرکار مرغی، انڈے، کٹے اور بھنگ کا ہی وژن رکھتی ہے، ان کی سوچ اس سے آگے جاہی نہیں سکتی، بھان متی کے کنبہ اور نااہل ٹیم میں یہ صلاحیت نہیں کہ ملک کو بحرانوں سے نکال سکے۔ مہنگائی، بیروزگاری، لاقانونیت اور دہشت گردی کا عفریت حکومت کے خاتمہ کا باعث بن رہا ہے۔ عمران خان تسلیم کرلیں کہ حکومت چلانا اور اقتصادی و معاشی بہتری لانا ان کے بس کا روگ نہیں۔ آئین کے مطابق سیاسی جمہوری کا حل نکال لیا جائے ورنہ وگرنہ سب کے ہاتھ سے سب کچھ نکل جائے گا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ افواج پاکستان اور ریاستی ادارے جان لیں کہ جدید دور اور میڈیا کی نت نئی ٹیکنالوجی کی موجودگی میں اب 72سال سے جاری ریاستی نظام پر اسٹیبلشمنٹ کا کنٹرول نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدیں خطرات میں ہیں، اقتصادی بحران ملک کو دیوالیہ کی طرف لے جا رہا ہے۔ عوام مہنگائی، بیروزگاری اور پیداواری لاگت کے بے تحاشا اضافے سے تنگ دست ہوچکے ہیں۔ پوری قوم کی پشتبانی سے ہی پاکستان دشمن قوتوں کا مقابلہ ہوگا تو کامیابی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے لوگوں کو غلام بنانا، غدار کہنا، سیاسی، جمہوری اور انتخابی حق سلب کرنا تباہی ہی تباہی ہے۔ 
 
خبر کا کوڈ : 894835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش