0
Saturday 31 Oct 2020 11:44

مقبوضہ کشمیر میں نئے اراضی قوانین کیخلاف مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں نئے اراضی قوانین کیخلاف مکمل ہڑتال
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ وادی میں نئے اراضی قوانین کے خلاف کشمیری سراپا احتجاج ہیں، نئے اراضی قوانین کے خلاف آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔ کُل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے اس ہڑتال کی اپیل کی گئی تھی، حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ فاشسٹ مودی حکومت کا سامراجی نقطہ نظر ناکام ہو رہا ہے۔ کُل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشمیریوں سے بھارتی مذموم عزائم کے خلاف آج مکمل ہڑتال کی اپیل کی تھی۔ حریت فورم کا کہنا ہے کہ فاشسٹ مودی حکومت کا سامراجی نقطۂ نظر ناکام ہونے کیلئے ہی ہے، مودی حکومت کا یہ اقدام غیر آئینی اور ناقابلِ قبول ہے۔ مقبوضہ وادی میں بھارت کے نئے اراضی قوانین کے خلاف مظاہرے اور ریلیاں بھی جاری ہیں۔گزشتہ روز پی ڈی پی کے مظاہرے پر بھارتی پولیس نے حملہ کر کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 895084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش