0
Sunday 1 Nov 2020 12:38

قوم نواز مفادات اور قومی مفادات میں فرق سمجھتی ہے، شبلی فراز

قوم نواز مفادات اور قومی مفادات میں فرق سمجھتی ہے، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ قوم نواز شریف کے مفادات اور قومی مفادات میں فرق سمجھتی ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاست اور جرم کو الگ رکھنا ہو گا، سیاست اور پاکستان کے قومی مفاد میں سرخ لکیر کو ماننا ہو گا۔ سوشل میڈیا پر جاری کیئے گئے اپنے پیغام میں سینیٹر شبلی فراز نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم نواز شریف کے مفادات اور قومی مفادات میں فرق سمجھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف کے حواریوں کو بھی مفادات اور قومی مفادات میں فرق ماننا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 895325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش