0
Monday 2 Nov 2020 15:38

سابق ایم این اے چویدری شیر علی کیخلاف نیب تحقیقات کا آغاز

سابق ایم این اے چویدری شیر علی کیخلاف نیب تحقیقات کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے پاکستام مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق ایم این اے چویدری شیر علی کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ نیب ذرائع کے مطابق چوہدری شیر علی کیخلاف مبینہ من پسند افراد کو نوازنے، اختیارات سے تجاوز کی شکایات اور  قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق چوہدری شیر علی سمیت دیگر کیخلاف 26 نومبر 2019 کو  شکایات موصول ہوئیں. سابق ایم این اے اور میئر فیصل آباد چوہدری شر علی پر اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزمات ہیں۔ نیب زرائع کے مطابق چوہدری شیر علی پر من پسند افراد کو سرکاری زمین لیز پر دینے کے الزامات ہیں۔

نیب کی ابتدائی تفتیش کے مطابق چوہدری شیر علی نے پنجاب حکومت کے 8 سو کنال سے زائد اراضی پرائیویٹ لوگوں کو لیز پر دی جس پر ٹیکسٹائل مل بنائی گئی جو بعد ازاں بند ہوگئی۔ نیب کے کمپلین ویرفکیشن سیل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سابق میئر فیصل آباد نے سرکاری اراضی من پسند افراد اور اختیارات سے تجاوز کر کے خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا جبکہ شکایت کی ویریفکیشن کے اسٹیج پر چوہدری شیر علی کی موث واقع ہونے کے شواہد موصول ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے چوہدری شیر علی کیخلاف انکوائری کی باقاعدہ منظوری چیرمین نیب سے مانگ لی ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق انکوائری کی منظوری کے بعد چوہدری شیر علی سمیت نامزد افراد کو جلد نیب آفس طلب کیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 895491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش