0
Tuesday 3 Nov 2020 21:05

غاصب صیہونی رژیم نے مزید 11 فلسطینی گھر مسمار کر دیئے

غاصب صیہونی رژیم نے مزید 11 فلسطینی گھر مسمار کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ غور اردن کے شمالی علاقے میں غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف سرگرم سماجی کارکن معتز بشارات نے میڈیا کو فلسطینی شہریوں کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کے نئے جرائم سے مطلع کیا ہے۔ ترک خبررساں ایجنسی ایناڈولو کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے معتز بشارات نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں کے ایک گروہ نے شہر طوباس کے مشرقی علاقے "حمصہ" میں اچانک داخل ہو کر فلسطینیوں کے کئی ایک گھروں کو مسمار کرنا شروع کر دیا۔ معتز بشارات نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اس علاقے میں 23 فلسطینی خاندان ٹن ڈبوں سے بنے گھروں میں زندگی گزار رہے ہیں کہا کہ غاصب صیہونی رژیم نے کنسٹرکشن پرمٹ نہ ہونے کے بہانے اس علاقے کے اندر فلسطینی شہریوں کے 11 گھر مسمار کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی فوج جاری سال کے آغاز سے گھروں کی تعمیر کا اجازت نامہ نہ ہونے کے بہانے فلسطینی گھروں کو مسلسل مسمار کرتی چلی آ رہی ہے جبکہ بعض گھروں کو مسمار کرنے کے بجائے غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے ضبط بھی کر لیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ غاصب صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے بارہا اظہار کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم غور اردن سمیت مغربی کنارے کے ایک وسیع علاقے کو اسرائیل کے ساتھ ملحق کرنا چاہتی ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ فلسطینی گھروں کی مسماری کے ذریعے اسرائیلی حکومت درحقیقت خفیہ طریقے سے اپنے الحاقی منصوبے پر عملدرآمد کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 895719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش