0
Saturday 7 Nov 2020 10:49

بھارت میں کورونا انفیکشن کی تعداد 84 لاکھ سے زیادہ

بھارت میں کورونا انفیکشن کی تعداد 84 لاکھ سے زیادہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں جمعہ کو کورونا وائرس (کووڈ 19) سے متاثر لوگوں کی تعداد 84 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ سرگرم معاملوں کی تعداد کم ہوکر تقریباً 5.20 لاکھ ہوگئی ہے۔ مختلف ریاستوں سے موصول رپورٹوں کے مطابق آج دیر رات انفیکشن کے 47638 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثروں کی مجموعی تعداد 8411724 ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 670 مزید بڑھ کر 124985 ہوگئی ہے۔ بھارت میں نئے معاملوں کے مقابلے میں اس بیماری سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اسی سلسلے میں 54157 اور مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اب تک 7765966 لوگ اس بیماری سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

نئے معاملوں کے مقابلے میں صحتیاب ہوئے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے سرگرم معاملوں میں 7189 اور کمی درج کی گئی ہے۔ سرگرم معاملوں کی تعداد کم ہوکر 520773 رہ گئی ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں سرگرم معاملوں کی تعداد 107358 رہ گئی جو سرگرم معاملوں کے ساتھ چوٹی پر ہے جبکہ کیرلہ 84203 سرگرم معاملوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ دہلی 38729 سرگرم معاملوں کے ساتھ تیسرے، مغربی بنگال 35953 معاملوں کے ساتھ چوتھے مقام پر ہے جبکہ کرناٹک اب 33114 معاملوں کے ساتھ پانچویں مقام پر ہے۔

مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے سرگرم معاملوں میں 6287 کی اور کمی درج کی گئی۔ سرگرم معاملوں کی تعداد اب 107358 ہوگئی ہے۔ کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان پوری دنیا میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔ امریکہ میں انفیکشن کی مجموعی تعداد 9623471 ہوگئی ہے۔ ہندوستان حالانکہ امریکہ سے ابھی تک تقریبا 10.20 لاکھ کم ہے۔ ملک میں نئے معاملوں کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے جبکہ امریکہ میں انفیکشن کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 896393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش