0
Saturday 7 Nov 2020 14:48

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن سے تحقیقات کی درخواست پر خصوصی بینچ تشکیل

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن سے تحقیقات کی درخواست پر خصوصی بینچ تشکیل
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کےذریعےتحقیقات کرانےکی درخواست پر بینچ تشکیل دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست پر سماعت کے لئے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کےذریعے تحقیقات کرانے کی درخواست پر سماعت جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل خصوصی بینچ کرے گا، جبکہ کیس کی سماعت 24 نومبر کو ہوگی۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی اپیلوں پر خصوصی بینچ سماعت کررہا ہے، جس کی سماعت 24 نومبر کو ہی ہوگی، اور اب وہی بینچ اس درخواست پر سماعت 24 نومبر کو ہی کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 896439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش