0
Monday 9 Nov 2020 16:37

کراچی میں شہری کو لٹنے سے بچانے کی کوشش میں ڈاکو کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

کراچی میں شہری کو لٹنے سے بچانے کی کوشش میں ڈاکو کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے کریم آباد میں مینا بازار کے قریب شہری کو لٹنے سے بچانے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ واقعے میں شہری کو لوٹنے والا ڈاکو بھی مارا گیا۔ پولیس کے مطابق کریم آباد مینا بازار کے قریب شہری اے ٹی ایم سے رقم نکال کر نکل رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے شہری سے لوٹ مار کی کوشش کی۔ پولیس نے بتایا کہ ہیڈکانسٹیبل فیاض علی ڈیوٹی پر جارہا تھا، ڈاکوؤں کو دیکھ کر اہلکار نے فائرنگ کی جس سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ہلاک ڈاکو کے ساتھی نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کی جس سے اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اہلکار فیاض علی کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 5 اور 8 دیگر خول ملے ہیں اور فرار ہونے والے ملزم کی تلاش ہے۔ شہید پولیس ہیڈ کانسٹیبل فیاض علی عزیز آباد تھانے میں تعینات تھا۔

لٹنے والے شہری احسن حسین کا مؤقف سامنے آگیا
دوسری جانب شہری احسن حسین کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں شہری کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی کا رہائشی ہوں اور دوستوں کے ساتھ حسین آباد آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کریم آباد کے قریب اے ٹی ایم سے رقم نکال کر نکلا تو 2 ڈاکو آئے، وہیں سے گزرنے والے اہلکار نے مجھے لٹتے دیکھا تو قریب آیا تو ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار کو دیکھ کر اُس پر فائرنگ کردی۔ شہری کے مطابق پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ڈاکو بھی مارا گیا۔
خبر کا کوڈ : 896778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش