0
Tuesday 10 Nov 2020 21:26

پنجاب اسمبلی، گستاخانہ خاکوں کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

پنجاب اسمبلی، گستاخانہ خاکوں کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی نے گستاخانہ خاکوں کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی، کسانوں کے احتجاج کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن دوسرے روز بھی آمنے سامنے، ایوان قاتل قاتل، مفرور کو واپس لاو کے نعروں سے گونجتا رہا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے 31 منٹ کی تاخیر سے سپیکر چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ قرارداد میں اقوام متحدہ سے توہین رسالت روکنے کیلئے قانون سازی کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد کی منظوری کے بعد وزیر قانون بشارت راجہ کسان رابطہ کمیٹی کے رہنما اشفاق لنگڑیال کی ہلاکت پر وضاحت کیلئے کھڑے ہوئے تو اپوزیشن اراکین نے نعرے بازی شروع کر دی۔

اپوزیشن ارکان نے سپیکر کے ڈائس کے سامنے دھرنا دے دیا۔ اپوزیشن کے جواب میں حکومتی ارکان بھی بنچوں پر کھڑے ہوگئے۔ وزیر قانون بشارت راجہ اپوزیشن کے رویے پر جذباتی ہوگئے، اور کہنے لگے کہ دیکھتے ہیں اپوزیشن آج کیسے بات کرتی ہے؟ صوبائی وزراء لیگی قیادت کیخلاف نعرے لگواتے رہے۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے کیخلاف مسلسل نعرے بازی کی جاتی رہی، شور شرابے میں سپیکر اسمبلی نے اجلاس کل دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا۔ پنجاب اسمبلی نے دھان کی قیمت 2300 روپے فی من کرنے کے مطالبے کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کرلی۔
خبر کا کوڈ : 897035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش