0
Saturday 14 Nov 2020 19:51

مقبوضہ کشمیر، بالائی علاقوں میں برف و بارش کا سلسلہ شروع

مقبوضہ کشمیر، بالائی علاقوں میں برف و بارش کا سلسلہ شروع
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں طویل خشک سالی کے بعد ہفتے کی صبح سے برف و باراں کا سلسلہ شروع ہوا۔ یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے ایک ہفتے قبل ہی وادی کشمیر میں برف و باراں کی پیشنگوئی کی تھی اور باغ مالکان سے خصوصی طور پر اپیل کی تھی کہ وہ نقصان سے بچنے کے لئے درختوں سے پھل اتارنے اور کٹائی و دیگر امور کی انجام دہی میں کوئی تاخیر نہ کریں۔ وادی کے پہاڑی علاقوں بشمول مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں آج صبح پو پھوٹنے سے قبل ہی برف باری شروع ہوئی جو آخری اطلاعات ملنے تک وقفہ وقفہ سے جاری تھی۔

محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق وادی کے بالائی علاقوں میں آج صبح سے تازہ برفباری و بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق موسم کی خرابی کے پیش نظر سرینگر۔ لداخ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو روک دیا گیا ہے۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے سونہ مرگ، زوجیلا، منی مرگ، گومری، گلمرگ، پہلگام میں تازہ مگر تازہ برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے شدید میں اضافہ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 897818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش