0
Tuesday 17 Nov 2020 01:55

ملتان، باقر حسین اور علی سجاد نقوی بلامقابلہ بالترتیب ایس یو سی ملتان کے ضلعی اور تحصیل صدر منتخب  

ملتان، باقر حسین اور علی سجاد نقوی بلامقابلہ بالترتیب ایس یو سی ملتان کے ضلعی اور تحصیل صدر منتخب  
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل ملتان کا تنظیمی اجلاس جامعہ مخز ن العلوم الجعفریہ سورج میانی ملتان میں منعقدہوا، اجلاس میں علامہ سید علی رضا نقوی، مولانا کاشف حیدری، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی رہنما بشارت عباس قریشی، ڈویژنل صدر قیصرعباس دادوآنہ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری انیس نقوی، صوبائی فنانس سیکرٹری سید علی قاسم نقوی، تحصیل صدر شجاع آباد بشیر حسین شاہ اور دیگر موجود تھے۔ اجلاس میں بلامقابلہ باقر حسین بلوچ کو ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل ملتان کا صدر جبکہ سید علی سجاد نقوی کو تحصیل صدر ملتان منتخب کیا گیا، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ موسی رضا جسکانی نے نومنتخب رہنمائوں کو مبارکباد دی، واضح رہے کہ اس سے قبل شیعہ علماء کونسل ملتان کے صدر علامہ سید کاشف ظہور نقوی تھے جنہوں نے اپنی مصروفیات کے باعث ذمہ داری سے استعفیٰ دیدیا تھا، استعفیٰ کے باعث یہ عہدہ کافی عرصے سے خالی تھا۔ نومنتخب ضلعی صدر باقر حسین بلوچ کا تعلق سورج میانی سے ہے جبکہ تحصیل صدر علی سجاد نقوی شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید محمد تقی نقوی کے بیٹے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 898231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش