0
Wednesday 18 Nov 2020 19:39

گیارویں عالمی وبا کورونا کی دوسری لہر زیادہ شدید

گیارویں عالمی وبا کورونا کی دوسری لہر زیادہ شدید
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس دنیا کی گیارویں عالمی وباء ہے، جس کی دوسری لہر سے دنیا اس وقت نبرد آزما ہے۔ پہلی عالمی وبا رومن ایمپائر 541ء میں پھیلی تھی، جسے "طاعون" کا نام دیا گیا تھا اور جس سے 250000000 (ڈھائی کروڑ) ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ دوسری وباء 165ء میں حسرہ، چیچک اور طاعون کی صورت میں پھیلی جس نے 5000000 پچاس لاکھ انسانوں کو نگل لیا۔ تیسری وباء چین سے 1334ء میں شروع ہوا اور اس طاعون نے یورپ کی 60 فیصد آبادی کا خاتمہ کر دیا۔ 1576ء میں کوکولٹ ذیلی نامی وبائی آفت جیسے کالا یرقان کہا گیا، نے میکسیکو کی لاکھوں آبادی صفحہ ہستی سے مٹا دی۔ 1852ء میں بھارت سے برطانیہ تک پھیلنے والے ہیضے نے 80 ہزار سے ذیادہ انسانوں کی جان لی۔ 1855ء میں چین میں طاعون کی وباء نے ایک کروڑ انسانوں کو لقمہ اجل بنایا۔ 1957ء میں سے چین سے فلو اور انفلونزا کی وباء سے دنیا کے کئ ممالک متاثر ہوئے اور بیس لاکھ کے قریب انسان ہلاک ہوئے۔ 1918ء میں فلو کی وباء نے چار کروڑ انسانوں کو موت کے گھاٹ اتارا۔ 1920ء سے 1960ء تک ایڈز نے ساڑھے چھ کروڑ انسانوں کو متاثر کیا جس میں ڈھائی کروڑ انسان زندگی کی بازی ہارگئے۔ اب دنیا کو گیارویں وبا کورونا کا سامنا ہے، جس کی ایک کے بعد دوسری لہر سے دنیا نبرد آزما ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اب تک 5 کروڑ 47 لاکھ 71 ہزار 888 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 13 لاکھ 24 ہزار 249 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان بھی اس عالمی وبا سے متاثر ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 30 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 37 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 208 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 380 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 30 ہزار 362 ہو گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 25 ہزار 788 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 37 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 230 ہو گئی۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 432، پنجاب میں ایک لاکھ 11 ہزار 626، خیبر پختونخوا 42 ہزار 815، اسلام آباد میں 24 ہزار 871، بلوچستان میں 16 ہزار 529، آزاد کشمیر 5 ہزار 640 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 467 تعداد ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 898591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش