0
Thursday 19 Nov 2020 08:44

فلسطین کا امارات اور بحرین میں سفیر واپس بھیجنے کا فیصلہ

فلسطین کا امارات اور بحرین میں سفیر واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطین نے متحدہ عرب امارات اور بحرین سے بلائے گئے اپنے سفیروں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلسطین نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے پر متحدہ عرب امارات اور بحرین سے اپنے سفیروں کو احتجاجاً واپس بلا لیا تھا۔ دوسری جانب اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے بعد بحرینی وزیر خارجہ عبدالطیف الزیانی نے اسرائیل کا دورہ کیا۔ اسرائیل اور بحرین نے ایک دوسرے کے ملکوں میں سفارت خانے کھولنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ملکوں نے ویزہ سروس شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
خبر کا کوڈ : 898668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش