0
Thursday 19 Nov 2020 19:36

بھارت میں کورونا وائرس کے 45576 نئے کیسز، 585 ہلاکتیں

بھارت میں کورونا وائرس کے 45576 نئے کیسز، 585 ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں دوسرے دن بھی کورونا وائرس کے نئے کیس بڑھنے کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد تقریباً 90 لاکھ ہوگئی ہے حالانکہ نئے کیسز کے مقابلے میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے سے فعال کیسز کی شرح پانچ فیصد سے کم ہوگئی ہے۔ بھارتی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں کووِڈ 19 کے 45576 نئے کیس سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 89.58 لاکھ ہوگئی ہے۔ اسی دوران 48493 مریض صحتیاب ہوئے جس سے فعال کیسز 3502 کم ہو کر 4.43 لاکھ ہوگئے ہیں۔

مجموعی طور پر اس وباء کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 83.83 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ دریں اثناء مزید 585 مریضوں کی موت ہونے کے بعد ہلاکتوں کے اعداد و شمار 131578 ہوگئے ہیں۔ بھارت میں فعال کیسز کی شرح 4.95 فیصد اور صحتیاب ہونے والوں کی شرح بڑھ کر 93.58 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات 1.47 فیصد ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 1697 فعال کیسز کم ہوئے ہیں جبکہ کیرالا میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ 7066 ہے۔ وہیں دہلی میں ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ 131 ہے۔
خبر کا کوڈ : 898795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش