0
Sunday 22 Nov 2020 00:17

کرم میں زکوۃ و عشر کیجانب سے مستحقین میں امدادی چیکس تقسیم

کرم میں زکوۃ و عشر کیجانب سے مستحقین میں امدادی چیکس تقسیم
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں زکوۃ و عشر کی جانب سے مستحقین میں اڑھائی کروڑ سے زائد روپے کے چیکس تقسیم کئے گئے، ڈپٹی کمشنر ضلع کرم ڈاکٹر آفاق وزیر اور ایم پی اے سید اقبال میاں نے چیک تقسیم کئے۔ گورنر کاٹیج پاراچنار میں چیک تقسیم کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آفاق وزیر اور ایم پی اے سید اقبال میاں نے مستحقین کی امداد پر زکوۃ کمیٹی کا شکریہ ادا اور کہا کہ اس سے ضرورت مندوں کی بہتر طریقے سے امداد ہو سکے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ زکوۃ چئیرمین حاجی رحیم، ڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسر محمد اقبال، اسسٹنٹ زکوۃ آفیسر مشرف حسین نے کہا کہ مستحقین کی امداد آئندہ بھی جاری رکھی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 899213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش