0
Monday 23 Nov 2020 18:37

سوا دو سال میں کوئی ایک منصوبہ بتادیں جسے پی ٹی آئی نے شروع کیا ہو، مرتضیٰ وہاب

سوا دو سال میں کوئی ایک منصوبہ بتادیں جسے پی ٹی آئی نے شروع کیا ہو، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سوا دو سال میں کوئی ایک منصوبہ بتادیں جسے پی ٹی آئی نے شروع کیا ہو۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے پلگرام روڈ، اقبال ہوتی روڈ اور ایم بی دللال روڈ کا افتتاح کردیا گیا۔ اس دوران نشتر روڈ پر تقریب سے خطاب کے دوران مرتضیٰ وہاب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ووٹ تو لے لئے لیکن نوٹ سندھ حکومت خرچ کر رہی ہے، وفاق نے اب تک 82 ملین روپے سندھ کو منتقل نہیں کئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پورا شہر عوامی نمائندوں کے سپرد ہی نہیں کیا گیا، کراچی کے ٹرانسپورٹ کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے، کراچی پاکستان کا انڈسٹریل کیپیٹل ہے، گرین لائن منصوبہ 2015ء سے آج تک التوا کا شکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع جنوبی کے اس علاقے میں ہوں جہاں سازشی عناصر نے پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ چرایا، اس علاقے کی چار سڑکوں کی مرمت کا کام مکمل کرلیا ہے، سندھ حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود ان سڑکوں کی مرمت کا کام مکمل کیا ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عوام کے وسیع تر مفاد میں کام کرتے رہیں گے، یہ سندھ کا حصہ ہے جسے وفاق دینے کو تیار نہیں، مالی مشکلات کے باوجود کراچی میں صرف سندھ حکومت کام کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 899512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش