0
Tuesday 24 Nov 2020 22:40

مقبوضہ کشمیر، 28 نومبر کو 43 ڈی ڈی سی حلقوں میں پولنگ ہوگی

مقبوضہ کشمیر، 28 نومبر کو 43 ڈی ڈی سی حلقوں میں پولنگ ہوگی
اسلام ٹائمز۔ ضلعی ترقیاتی کونسل انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ پہلے مرحلے میں کل 43 ڈی ڈی سی حلقوں میں ووٹنگ ہوگی اور 300 سے زیادہ اُمیدواروں کی سیاسی تقدیر ووٹنگ مشینوں میں بند ہوجائے گی۔ اس دوران پنچایت اور بلدیاتی کے ضمنی چناﺅ کے تحت خالی پنچایتی حلقوں اور میونسپل وارڈوں میں بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جموں و کشمیر میں 28 نومبر سے 19 دسمبر تک اپنی نوعیت کے پہلے ضلعی ترقیاتی کونسل انتخابات 8 مراحل میں کرائے جائیں گے اور 22 دسمبر کو کل 280 ڈی ڈی سی حلقوں میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی عمل میں لاکر نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

خیال رہے ڈی ڈی سی انتخابات پارٹی بنیادوں پر ہورہے ہیں اور اس میں سات سیاسی جماعتوں بشمول نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی و پیپلز کانفرنس کا مشترکہ فورم عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ، بھاجپا اور اپنی پارٹی سمیت کئی سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ آزاد اُمیدوار بھی میدان میں آرہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 28 نومبر کو کشمیر کے 25 اور جموں صوبہ کے 18 ڈی ڈی سی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور ان 43 حلقوں کے لئے کل 352 اُمیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم کچھ اُمیدواروں نے نامزدگی فارم مسترد کئے گئے اور کچھ ایک نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس نکال لئے لیکن 300 سے زیادہ اُمیدواروں کے درمیان 28 نومبر کو 43 حلقوں میں مقابلہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 899733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش