0
Wednesday 25 Nov 2020 23:25

ملتان، پی ڈی ایم رہنمائوں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، 35 افراد مقدمے میں نامزد 

ملتان، پی ڈی ایم رہنمائوں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، 35 افراد مقدمے میں نامزد 
اسلام ٹائمز۔ ملتان کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موٹر بائیک ریلی کی اجازت نہ دینے کے باوجودریلی نکالنے پر پی ڈی ایم کے 35 نامزد افراد پر دوسرا مقدمہ درج کرلیا گیا، جبکہ گزشتہ روز بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور کارسرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کیا تھا، پولیس کی مدعیت میں درج ہونے والی ایف آئی آر میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سید علی موسی گیلانی، سید عبدالقادر گیلانی، سید علی حیدر گیلانی، راو ساجد علی، خواجہ رضوان عالم، ایم سلیم راجہ، شاہد رضا صدیقی، عارف شاہ اور دیگر کے نام شامل ہیں۔ مقدمہ پنجاب ڈیزیز ایکٹ، دفع 147، 149، 186کے تحت درج کیا گیا، بعدازاں پی پی کے جیالوں نے تھانہ چہلیک کے سامنے دھرنا دیا اور خود کو گرفتاری کے لیے پیش کردیا جسے پولیس نے انکار کردیا۔ 
خبر کا کوڈ : 899971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش