0
Thursday 26 Nov 2020 15:27

سابق سوڈانی وزیراعظم 84 سالہ صادق المہدی کورونا وائرس کیوجہ سے وفات پا گئے

سابق سوڈانی وزیراعظم 84 سالہ صادق المہدی کورونا وائرس کیوجہ سے وفات پا گئے
اسلام ٹائمز۔ سوڈان کے سابق وزیراعظم کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ سوڈان کے سابق وزیراعظم 84 سالہ صادق المہدی گزشتہ تین ہفتوں سے کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور متحدہ عرب امارات کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جمعرات کے روز انتقال کرگئے۔ صادق المہدی سوڈان کے آخری منتخب جمہوری وزیراعظم تھے جنہیں 1989 میں سوڈان کے سابق فوجی صدر عمر البشیر نے اقتدار سے نکالا تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم صادق المہدی کے اہلخانہ نے گزشتہ ماہ ان کےکورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد وہ چند روز سوڈان میں ہی زیر علاج رہے تاہم طبیعت بگڑنے پر انہیں یو اے ای منتقل کیا گیا۔ سابق وزیراعظم کی جماعت اُمہ پارٹی کا کہنا ہے کہ صادق المہدی کو جمعہ کے روز سپرد خاک کیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 900103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش