0
Friday 27 Nov 2020 12:42

لاہور، جماعت الدعوۃ کے رہنماوں کیخلاف گواہوں پر جرح مکمل

لاہور، جماعت الدعوۃ کے رہنماوں کیخلاف گواہوں پر جرح مکمل
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں کیخلاف سی ٹی ڈی کی طرف سے درج 6 مختلف مقدمات میں گواہوں کے بیانات اور جرح کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف، یحییٰ مجاہد اور لقمان شاہ کو انتہائی سخت سکیورٹی میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں سی ٹی ڈی کی طرف سے ملزموں کیخلاف مختلف شہروں میں درج 10 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں زیر سماعت جن مقدمات میں شہادتوں کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔ ان میں 20 سے زائد گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں کی طرف سے سینئر وکیل نصیر الدین نیئر اور محمد عمران فضل گل نے گواہوں کے بیانات پر جرح کی، اس کی کیس کی مزید سماعت 30 نومبر کو ہوگی۔

 
خبر کا کوڈ : 900244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش