0
Friday 27 Nov 2020 21:02

لاہور، نواز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی

لاہور، نواز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم شریف کا جسد خاکی لندن سے لاہور لایا جائے گا، نماز جنازہ شریف کمپلیکس میں ادا کی جائے گی جبکہ جاتی امراء میں تدفین کی جائے گی۔ تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ لاہور میں کل بعد نماز ظہر نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ اپنی والدہ کے جسد خاکی کو کل شہباز شریف خود ایئرپورٹ سے لے کر جاتی امراء جائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ اور پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نماز جنازہ کیلئے شریف کمپلیکس گرائونڈ میں صفائی ستھرائی اور صفوں کی مارکنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ نماز جنازہ کیلئے میت رکھنے اور عزیز اقارب کیلئے جگہ پر بیریئر لگا دیئے گئے ہیں۔ کل کے روز شریف کمپلیکس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات جنازے میں شرکت کریں گی۔ میت تک عوام کی رسائی کو روکنے کیلئے بیرئیر کے ذریعے راستہ بند کیا جائے گا۔

پولیس کی جانب سے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ کے جنازے کے لیے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ ایک ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات ہونگے۔ شہباز شریف کو بھی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ اہم شخصیات کیلئے پولیس نے فُول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ جنازے پر ایک ہزار سے زائد نفری کیساتھ واک تھرو گیٹس بھی لگائے جائیں گے، ایلیٹ فورس کی نفری بھی تعینات ہوگی۔ آج میاں شہباز شریف اور حمزہ شریف کی رہائی کے بعد سیاسی اور سماجی شخصیات کا تعزیت کیلئے آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ اراکین صوبائی اسمبلی ملک ندیم کامران، منشاء اللہ بٹ، سمیع اللہ خان، عظمیٰ بخاری رہنما مسلم لیگ (ن) سید وقاض شاہ اور رانا ارشد سمیت دیگر نے ان سے ملاقات کی اور والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

دن بھر ماڈل ٹاون میں مسلم لیگی رہنماوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ رانا ثناء اللہ خان، افضل کھوکھر، سیف الملوک کھوکھر، حافظ نعمان، اشرف رسول سمیت دیگر رہنما ماڈل ٹاون مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں موجود رہے۔
خبر کا کوڈ : 900327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش