0
Saturday 28 Nov 2020 15:34

حیدرآباد، رات میں شادی اور دیگر تقریبات پر پابندی

حیدرآباد، رات میں شادی اور دیگر تقریبات پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بچاؤ کے لئے حیدرآباد میں یکم دسمبر سے رات میں شادی اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے، تقریبات صرف دن میں ہوسکیں گی۔ سرکلر کے مطابق شادی اور دیگر تقریبات صبح ساڑھے 11 بجے سے دوپہر ساڑھے 3 بجے تک کی جاسکیں گی، ایس او پیز کے تحت شادی اور دیگر تقریبات کی صرف آوٹ ڈور اجازت ہوگی۔ یہ ہدایات نامہ یکم دسمبر سے نافذ العمل ہوگا، حیدرآباد میں بازار، مارکیٹ اور دکانوں پر کپڑوں کی فروخت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، شہریوں کو بند جگہ پر رش سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سرکلر کی خلاف ورزی کرنے پر مارکیٹ، بازار، دکان، مال اور ہال کو سیل کر دیا جائے گا اور بھاری جرمانہ بھی عائد ہوگا۔ واضح رہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 45 مریض دم توڑ گئے جبکہ 3 ہزار 45 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 46 ہزار 861 ہوگئی ہے، کورونا وائرس اب تک 7 ہزار 9 سے زائد افراد کی جانیں لے چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 900446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش