0
Sunday 29 Nov 2020 20:53

سراج الحق کے جلسوں پر حکومت کو اعتراض نہیں تو پی ڈی ایم پر کیوں، شرجیل میمن

سراج الحق کے جلسوں پر حکومت کو اعتراض نہیں تو پی ڈی ایم پر کیوں، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کہتے ہیں کہ امیرِ جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق نے آج جلسے سے خطاب کیا لیکن حکومت اور این سی اوسی کو کوئی اعتراض نہیں۔ شرجیل میمن نے وفاقی وزراء کے بیانات اور جماعت اسلامی کے جلسوں پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا کورونا وائرس صرف پی ڈی ایم کے جلسوں سے پھیلتا ہے؟ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی اجتماعات سے نہیں؟ رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ سراج الحق نے آج جلسے سے خطاب کیا لیکن حکومت اور این سی او سی کو کوئی اعتراض نہیں اور نہ ہی انتظامیہ روک رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ بات پی ٹی آئی حکومت کے ارادوں کو ظاہر کرتی ہے کہ کورونا کا معاملہ صرف پی ڈی ایم کے جلسوں کو روکنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ یہ جماعت اسلامی کا لگاتار دوسرا جلسہ ہے، اب پی ٹی آئی کی قومی اور صوبائی حکومت کہاں ہے؟ اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے جلسوں پر تو وزیرِاعظم عمران خان یا کسی وفاقی وزیر کا کوئی بیان نہیں آیا۔ واضح رہے کہ امیر جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق نے آج تیمر گرہ میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 900706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش